عمران خان نے پانامہ لیکس سے متعلق جمعہ کو جواب دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(بولو نیوز) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پانامہ لیکس پرکمیشن سے متعلق جواب جمعہ کو دینے کا اعلان کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم کے وکیل عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم کے وکیل ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر سیاسی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ منی ٹریل کے دستاویز نہیں۔عدالت کو بتایا گیاکہ پرچیوں پر کاروبار چل رہا تھا۔ عمران خان نے سوال کیاکہ کیا اسّی کی دہائی میں اونٹوں پر سفر ہوتا تھا؟۔چئیرمین تحریک انصاف نے بتایاکہ کمیشن سے متعلق فیصلہ جمعہ کو کریں گے۔