جنید جمشید اللہ کی راہ میں شھادت لینے گئے تھے یا چترال تبلیغ کرنے گئے تھے

کراچی(بولو نیوز)جنید جمشید کئی برس سے تبلیغی جماعت سے وابستہ تھے۔ وہ تبلیغی مقاصد کے لیے ہی چترال گئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جنید جمشید اور ان کی اہلیہ چند روز قبل تبلیغی دورے پر چترال گئے تھے۔ انھوں نے چترال میں اپنے تبلیغی ساتھی سعید انور کی نصرت کی۔ تبلیغی جماعت میں نصرت کے معنی اللہ کی راہ میں نکلے لوگوں سے ملاقات کرنا ہے۔ جنید جمشید کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی تبلیغی جماعت کے سرکردہ شخصیت مولانا طارق جمیل کی حالت غیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کے طیارے کوحادثے کی اطلاع ملتے ہی ملک بھر میں ان کی آؤٹ لیٹس بند کردی گئیں۔ ادارے کے ملازمین میں اس حادثے کے بعد غم و رنج کی لہر دوڑ گئی۔