ایم کیو ایم پاکستان کسی مجرم کی نہ سرپرستی کر رہی ہے اور نہ ہی کرے گی

کراچی(بولو نیوز) ایک بیان میں متحدہ پاکستان کے ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ سانحہ بلدیہ کے تمام مجرم جلد گرفتار کئے جائیں گے اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کسی مجرم کی نہ سرپرستی کر رہی ہے اور نہ ہی آئندہ کرے گی۔