طیارے میں سوارافراد کی فہرست جاری کردی گئی،کوئی زندہ نہیں بچا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوارافراد کی فہرست جاری کردی گئی ہیں طیارے میں31 مرد،9 خواتین اور2بچے سوار تھے۔
تباہ ہونے والے طیارے میں طیارے میں عاصم وقاص،عتیق محمد،فرح ناز،فرحت عزیز،گوہرعلی،گل ہران ، حاجی نواز،حسان علی،جنید ناہا، جنیدجمشید، محمود عاطف،احسن،احتشام الحق،عائشہ، اکبرعلی،اخترمحمود،عامرشوکت،آمنہ احمد،ماہ رخ احمد، مرازگل،فرحان علی،علی خان، محمدخالد، محمدخان،محمد خاور، محمدنعمان،محمدتکبیر،نثارالدین،اسامہ احمد،رانی مہرین،عمارہ، سلمان زین،ثمینہ گل،شمشادبیگم، طیبہ اعجاز،تیمورارشد،زاہدہ پروین، عابد قیصر،احسن،احتشام الحق،سوار تھے۔
طیارے کے پائلٹ کا نام صلح جنجوعہ ہے جبکہ علی اکرم فرسٹ افسر بھی تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تھے ایئرہوسٹس صدف فاروق، عاصمہ عادل بھی عملے میں شامل تھے۔
جنید جمشید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تبلیغ کےلیے چترال گئے ہوئے تھے، جنید جمشید کے بھائی نے تصدیق کی ہےکہ جنید جمشید طیارے میں موجود تھے ۔
طیارے میں اےایس ایف کے2ایئرگارڈ اور طیارے میں ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ بھی سوار تھے۔