جنید جمشید اسلام آباد میں کیا اہم کام کے لئے آرہے تھے، پڑھئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف نعت خواں جنید جمشید کے منیجر نے کہا ہے کہ جنید جمشید نے آئندہ جمعہ پارلیمنٹ کی مسجد میں خطبہ دینا تھا اور نماز بھی پڑھانی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کے منیجر نے بتایا کہ جنید بھائی کی پارلیمنٹ کی مسجد کے خطیب سے بات ہوئی تھی جس کے بعد وہ اسلام آباد واپس آرہے تھے۔ یہاں اسلام آباد میں جنید جمشید نے کاروباری معاملات بھی دیکھنے تھے جبکہ اپنے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرنا تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید نے 9 دسمبر کو پارلیمنٹ کی مسجد میں خطبہ جمعہ دینا تھا اور نماز کی امامت بھی کرانی تھی۔