کاروباری سرگرمیوں کے مرکز لائٹ ہاؤس کا کوئی پرسان حال نہیں

کراچی(بولو نیوز) شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے مرکز لائٹ ہاؤس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سیوریج کے پانی کی وجہ سے چلنا محال ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے عتیق میر نے کہاہےکہ ضلع جنوبی کو شہرقائد کے مئیر نے نظرانداز کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائٹ ہاؤس بھی کراچی کا ایک حصہ ہے جہاں گلیوں میں کھڑاسیوریج کا پانیجہاں سے گزرنا بھی اب محال ہوچکا ہے۔گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے دکان دار کبھی خوش حال ہوا کرتے تھے تاہم اب یہ کاروباری سرگرمیوں کے مرکز میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کیونکہ گلیوں میں سیوریج کے کھڑے پانی نے بازار کی رونقیں چھین لی ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شامل عتیق میر بھی بازار کا حال دیکھنے پہنچےاورانتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مسئلے کی نشاندہی اور آواز اٹھانے پر دکان داروں سمیت علاقے کےرہائیشوں نے بھی نجی ٹی وی کاشکریہ ادا کیا۔