نواز شریف استعفی دو،عمران خان نے پھر مطالبہ کردیا

اسلام آباد(بولو نیوز) نواز شریف استعفیٰ دیں ، عمران خان نے پھر مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں تحقیقاتی ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں، کمیشن بن گیا تو ، آزادانہ کیسے کام کرے گا، کمیشن بنانے سے متعلق دو ، دن بعد بتائیں گے ، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں کہا تمام ریکارڈ موجود ہے – ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں کہتے ہیں ، بیان سیاسی تھا ، ریکارڈ موجود نہیں ، اصولی بات ہے پہلے نواز شریف استعفیٰ دیں پھر تحقیقات ہوں ، عمران خان نے مطالبہ کر دیا ، کمیشن بنایا جائے یا نہیں دو دن بعد بتائیں گے ، چاہتے ہیں عدالت خود ہی فیصلہ کرے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیر اعظم کے وکیل ایک بھی سوال کا جواب نہ دے پائے ۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے شریف فیملی نے گلف اسٹیل کا خسارہ تسلیم کر لیا، باقی باتیں بھی مان جائیں گے ۔