ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا پانامہ کیس میں وزیر اعظم کا نام شامل نہیں ہے،طارق فضل

اسلام آباد(بولو نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پانامہ کیس میں ملزم نہیں ، سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں ہمارے دلائل جاری ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو ، طارق فضل چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ وزیر اعظم پاکستان اس کیس میں ملزم نہیں ہیں ،ہم نے کیس کی کارروائی کے آغاز پر پہلے دن ہی کہا تھا کہ اس کیس میں وزیر اعظم کا نام شامل نہیں ہے ، اس بات کا اعتراف پاناما نے بھی کیا ، انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کے بچوں کا تعلق ہے آج عدالت نے فیصلہ دیا کہ مریم نواز وزیر اعظم کی زیر کفالت نہیں ہیں ، وہ ان کے ساتھ ضرور رہتی ہیں مگر وزیر اعظم ان کی کفالت نہیں کر رہے ، طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم نے آج عدالت میں تمام حقائق پیش کئے جن کو عدالت نے تسلیم کیا ۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ پانامہ میں نام نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔