جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے،دانیال عزیز

اسلام آباد(بولو نیوز) دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت میں جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے ، ہم نے عدالت میں تمام شواہد پیش کر دیئے ہیں-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بھی بلاجواز نشانہ بنایا جاتا رہا ، ان کی آمدنی اور اخراجات کے حوالے سے طنز کیا جاتا رہا ، ہم نے مریم نواز کی آمدنی ، اخراجات کے حوالے سے تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی ہیں ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جمائما سے پیسے لے کر ہسپتال کی زمین خریدی جبکہ جمائما کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی عمران خان کو ہسپتال کی زمین خریدنے کیلئے پیسے نہیں دیئے ۔ ، انہوں نے کہا کہ 1997 میں نواز شریف اپنے کاروبارسے الگ ہوچکے تھے-