پانامہ لیکس معاملے پرمکمل تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے،سراج الحق

اسلام آباد (بولو نیوز )ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے پر عدالت 25 روز میں اپنا فیصلہ سنائے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق تھا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے عدالت نواز شریف خاندان بارے فیصلہ 25 روز میں سنا دے ۔