بیویاں چار صیح ہیں،آمدنی دس لاکھ ہونی چاہیئے،پی ٹی آئی کی خاتون کھلاڑی کا انوکھا ٹوٹکا

پشاور(بولو نیوز)عمران خان کی خاتون کھلاڑی نے معاشرتی کرپشن کے خاتمے کا انوکھا ٹوٹکا بتادیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی خاتون کھلاڑی نے معاشرتی کرپشن کے خاتمے کا ٹوٹکا بتاتے ہوئے کہا کہ بیویاں چار صیح ہیں لیکن کمانے والے کی آمدن کم از کم دس لاکھ ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق معاشرتی کرپشن کے خاتمے کے اس ٹوٹکے سے کس کو کتنا فائدہ ہوگا یہ بھی خوب بتا دیا، ٹوٹکے کا نسخہ ایوان کے دیگر اراکین نے پڑھا تو سب نے ہاں میں ہاں ملا دی خاتون رکن اسمبلی نے ٹوٹکہ تو بتادیا اب دیکھنا ہے کون کتنا اس نسخے پر عمل کرتا ہے۔