پیپلز پارٹی کے رہنما یوم تاسیس کے موقع پر آپس میں الجھ پڑے

لاہور(بولونیوز)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی پنجاب کےجنرل سیکرٹری ندیم افضل نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوال اٹھادئیے۔اسٹیج پر انھوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا ہاتھ بھی جھٹک دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے ندیم افضل چن نےشکوہ کیاکہ جن لوگوں کی فہرستیں دیں، انہیں اندر نہیں آنے دیاجارہا۔ندیم افضل چن کاکہناتھاکہ کونسی اسٹیبلشمنٹ ہے جو جلسہ ناکام بنانا چاہتی ہے۔ فوٹو سیشن مافیا اندر ہے، اصل کارکن باہر کھڑے ہیں۔ ندیم افضل چن نے درخواست کی کہ ان کےساتھ تعاون کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس دوران ندیم افضل چن غصے میں نظر آئے۔ قمرزمان کائرہ، ندیم افضل چن کو منانے کے لئے اسٹیج پرگئے۔ ندیم افضل چن نے بات سنے بغیر کائرہ کا ہاتھ جھٹک دیا۔ تاہم غصے کی حالت میں ندیم افضل چن اپنی بات مکمل کرکےاسٹیج سےاترکرچلےگئے۔