صدارتی نظام پارلیمانی نظام سے بہتر ہے،طاہر القادری

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں لایا گیا کم عمری میں مذہب تبدیلی کا بل نیا خلفشار ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کو نظرثانی کرنی چاہیے اور اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جائے۔ لاہور روانگی سے قبل کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام پارلیمانی نظام سے بہتر ہے۔ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جب تک عوام خود انقلاب کے لیے نہیں نکلیں گے تنہا سیاسی لیڈر انقلاب نہیں لا سکتا۔