عمران خان کی تمام دلیلیں اور ثبوت کسی کام کی نہیں،مسلم لیگی رہنما

اسلام آباد(بولونیوز) مسلم لیگ کے رہنما پریس کانفرس کرتے ہوئے آج ایک بار پھر مخالفین پر خوب گرجے برسے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا وزیراعظم خود چاہتے تھے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ پاناما لیکس کی سماعت کرے۔ ن لیگ کے وکلا نے عدالت سے روزانہ سماعت کی درخواست کی جبکہ عمران خان نے پاناما لیکس پر بہت کہانیاں گھڑیں۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کی تمام دلیلیں اور ثبوت کسی کام کی نہیں اور آپ کی سیاست جھوٹ پر چل رہی ہے۔ یہ کیس مریم نوازسے خوف کا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا اب کیس وزیراعظم کی تقاریر پر آ گیا ہے اور ان کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈا جا رہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔ عمران خان کے وکلا کے دلائل نے ثابت کر دیا کیس شیروانی کا ہے۔ انوشہ رحمان نے کہا پاناما کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نیند سے جاگتے ہیں اور ججز کے ریمارکس کو عمران اپنے الفاظ میں پیش کرتے ہیں۔